ایس پی کے فلاحی ادارے پاک سر زمین پارٹی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاوُ کے حوالے مہم جاری ہے۔
March 20, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 20 مارچ 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی ہدایت پر پی ایس پی کے فلاحی ادارے پاک سر زمین پارٹی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاوُ کے حوالے مہم جاری ہے۔ کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے پسماندہ علاقوں میں صابن، سینیٹائزر اور ماسک مفت فراہم کرنے کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کراچی کے مختلف علاقوں جن میں نارتھ ناظم آباد یوسی 21,171 واحد کالونی, گارڈن ،سرجانی ٹاؤن کی یوسی 39C , نیو کراچی ٹاؤن یوسی 13 ، کھارادرمیں گھر گھر جاکر مفت صابن، سینیٹائزر اور ماسک فراہم کئے اسی طرح اندرون سندھ ڈسٹرکٹ جیکب آباد۔ٹھل۔گڑھی خیرو سميت مختلف گاؤں، ڈسٹرکٹ میر پور خاص ملک ریاض کالونی، پیرآباد چوک ، ڈسٹرکٹ قمبر شھدادکوٹ نصيرآباد. وارھ. وگن قمبر سميت مختلف شہروں، نوابشاہ ڈسٹرکٹ میں پرانہ نواب شاہ , بلوچ کالونی ، مساجد، سوسائٹی روڈ نواب شاہ، جبکہ لاڑکانہ میں گھر گھر جاکر کرونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے جراثیم کش صابن اور احتیاطی تدابیر کے پمفلٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر عوام نے اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی مظلوموں کا درد رکھنے والی جماعت ہے اور مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔