انسانیت کی بھلائی کیلئے سیاست کر رہے ہیں، مصطفی کمال
March 14, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 14 مارچ 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کسی شخصیت کے لئے نہیں بلکہ انسانیت کی بھلائی کے لئے سیاست کر رہی ہے ، کیونکہ پی ایس پی کا نظریہ امن کا نظریہ ہے جس کا مقصدِ تمام طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل میں پی ایس پی رہنماء ڈاکٹر موہن منجانی کی دعوت پر ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کےلئے ھولی کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ایس پی روز اول سے ہندو برادری سمیت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں اور قومیتوں کے جائز حقوق کے لئے کوشاں ہے اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج پی ایس پی پاکستان میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام کی بہت بڑی تعداد شامل ہے جو پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے پی ایس پی کی جدوجہد کا حصہ ہیں۔ مصطفی کمال نے ہندو برداری سمیت دنیا بھر میں موجود تمام ہندو مذہب کے ماننے والوں کو ایک بار پھر ہولی کی مبارکباد پیش کی اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ہولی کی تقریب میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، نیشنل کونسل کے ممبران شبیر احمد قائم خانی ، حفیظ الدین ، ہمایوں عثمان ، ڈاکٹر فوزیہ حمید ،ڈاکٹر سراج ، شیراز وحید سمیت کلچر ونگ کے صدر سلیم چانڈیو بھی موجود تھے