Categories
خبریں

کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کررہاہے،مصطفیٰ کمال

کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کررہاہے،مصطفیٰ کمال

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 11 مارچ 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین مصطفی کمال نےپاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کررہا، حکومت پاکستان کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں کورونا پھیلنے کی وجہ بیرون ملک سے سفر کرکہ آنے والے افراد ہیں، پاکستان میں کرونا ائیرپورٹ اور انٹری مقامات پر معقول اسکریننگ اور قرنطینہ کے معقول انتظامات نا ہونے کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے تمام داخلی راستے بشمول ائیرپورٹس وفاق کی تحویل میں آتے ہیں لہزا اس وبا کے پاکستان میں پھیلنے کی تمام تر زمہ داری بھی وفاق پر عائد ہوتی ہے، یہ بات انہوں نے پی ایس پی ڈاکٹرز فورم کے عہدے داران سے بات کرتے ہوئے کہی۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکومت درپیش ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بیان بازی کے بجائے اقدامات اور انتظامات پر توجہ دینے اور عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے قومی حکمت عملی بنائے اور اس پر عملدرآمد کرئے، وزیراعظم صوبائی وزراء اعلیٰ کے ساتھ مل کر کرونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کریں اور وبا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں ورنہ خدشہ ہے کہ صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آلات اور علاج معالجے کیلئے درکار ضروری طبی سامان بھی ہنگامی بنیادوں پر منگوائے، مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کورونا کی ٹیسٹنگ بہت مہنگی ہے، غریب عوام یہ ٹیسٹ نہیں کروا سکتی لہزا حکومت کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر مقدار میں مانگوائے اور ٹیسٹ کو مفت کرئے تاکہ عوام کو وبا سے متاثر ہونے کی صورت میں علاج مل سکے۔ مصطفیٰ کمال نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جو افراد بیرون ملک سے آرہے ہیں خصوصاً ان ممالک سے جہاں وبا بے قابو ہو چکی ہے وہ عام لوگوں سے ملنے میں خود بھی احتیاط برتیں تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے۔
۔