Categories
خبریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی مکے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا بھی نوٹس لیں ارشد وہرا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی مکے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا بھی نوٹس لیں ارشد وہرا

Homepage

*مورخہ 11 مارچ 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما و سابق ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں واقع اداروں میں گریڈ ایک سے 15 تک کی آسامیوں کے لئے اسلام آباد ڈومیسائل کے حامل افراد کا کوٹہ 50 فیصد مختص کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسی اصول سے کراچی کے نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کیا جانا چاہیے۔ وفاقی اداروں کے کراچی میں قائم دفاتر میں کراچی کے نوجوانوں کا کوٹہ کم از کم 50 فیصد ہونا چاہیے جیسے اسلام آباد میں کیا گیا ہے۔ کراچی کی عوام کی سیٹوں سے حکومت اپنے اقتدار کے مزے لے رہی ہے اس لیے کراچی کی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کرے۔ وفاقی حکومت کی نوکریوں کے زیادہ تر اشتہارات میں یہ واضح ہوتا ہے کہ کراچی والے کوشش کرنے کی بھی زحمت نہ فرمائیں کیونکہ ان میں اہلیت سب سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو لیکن وفاقی حکومت کی نوکریوں میں انکا کوٹہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی مکے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا بھی نوٹس لیں۔ حکومت پاکستان کا کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔ حکومت کی جانب سے کراچی کو مستقل نظر انداز کرنے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔