پی ایس پی مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے،مصطفیٰ کمال
March 10, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 10 مارچ 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو انکے مذہبی تہوار ہولی کی مبارکباد ہے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب میں امن ، محبت اور احترام انسانیت کا درس ملتا ہے انہو ں نے کہا کہ پی ایس پی مذہبی رواداری پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس کے فروغ کیلئے جد وجہد بھی کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پی ایس پی میں ہندو برادری سمیت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے افراد کی بڑی تعداد شامل ہے ۔انہوں نے ہندو برادری سے اپیل کی کہ وہ ہولی کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک میں امن وامان کے قیام ، مذہبی رواداری کے فروغ اور پی ایس پی کی جدوجہد کی کامیابی کیلئے بھی خصوصی دعا کریں