Categories
خبریں

ڈان اخبار کے سینئر صحافی حسن منصور کے انتقال پر مصطفی کمال کا افسوس کا اظہار

ڈان اخبار کے سینئر صحافی حسن منصور کے انتقال پر مصطفی کمال کا افسوس کا اظہار

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 5مارچ 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نےکراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر اور ڈان اخبار کے سینئر صحافی حسن منصور کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان انہوں نے کہاکہ حسن منصور مرحوم کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پی ایس پی کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر شریک ہیں انہوں نے دعا کی آللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، دریں اثنا پاک سر زمین پارٹی چئیر مین مصطفی کمال نے نوائے وقت کراچی کے سابق ایڈیٹر حاجی احمد مجاہد کے جواں سال صاحزادے اور اے آر وائی نیوز چینل سنئیر پروڈیوسر غلام مصطفیٰ فاروق کی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی