Categories
خبریں

ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے نہ پی پی سندھیوں کی، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے نہ پی پی سندھیوں کی، مصطفیٰ کمال

Homepage

*مورخہ 2 مارچ 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے جلسہ خواتین کی فقید المثال کامیابی پر کراچی کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نا تو ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے اور نا ہی پیپلز پارٹی سندھیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہماری کاوشوں کی وجہ سے نفرتیں ختم ہوچکی ہیں اور لوگ لسانی سیاست سے ہٹ کر باکردار لوگوں کو بطور حکمران قبول کریں گے۔ یہ بات انہوں نے شعبہ خواتین کی انچارج فوزیہ طیب اور کمیٹی اراکین کو پاکستان ہاؤس میں مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے، اب مہاجروں کے بچے روزانہ کی بنیاد پر قبرستان نہیں جا رہے، ہم انشاء اللہ دنیا اور آخرت میں کامیاب اور سرخرو ہونگے، اب مہاجروں کو سوچنا ہے کہ انہیں اپنی نسلوں کے لیے کیسا مستقبل چاہئے۔ ہمیں اقتدار کی لالچ نہیں اگر ہوتی تو ایم کیو ایم نہیں چھوڑتے اور 25 جولائی کے بعد بھی اتنی ثابت قدمی سے کھڑے نہیں رہتے۔ اب حقائق سب کے سامنے ہیں، پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، نفرتوں کا جواب نفرتوں سے دیتے رہے تو ظلم اور تنہائی کا شکار رہیں گے۔ جبکہ ہمارے نظریے پر سب کو اپنے ساتھ شامل کر کے نا صرف اردو بولنے والوں بلکہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں کے مسائل حل اور ظلم سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔