Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی کے زیراہتمام اتوار کو الفاروق گراؤنڈ میں عظیم الشان اور خواتین کا تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا،

پاک سر زمین پارٹی کے زیراہتمام اتوار کو الفاروق گراؤنڈ میں عظیم الشان اور خواتین کا تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا،

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 29 فروری 2020

پاک سر زمین پارٹی کے زیراہتمام اتوار کو الفاروق گراؤنڈ میں عظیم الشان اور خواتین کا تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا، جس سے چئیر مین پی ایس پی مصطفی کمال اہم خطاب کریں گے ،جلسہ کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں، چورنگیوں، چوراہوں پر بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، جبکہ جگہ جگہ پی ایس پی کے سہ رنگی پرچموں کی بہاردکھائی دے رہی ہے اور *جلسے گاہ کے باہر دو بڑی اسکرین لگائی گئی۔ جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی الفاروق گراؤنڈ ناظم پر اختتام پذیر ہوئی*۔جلسہ کے سلسلے میں پی ایس پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نینشل کونسل اور دیگر شعبہ جات کے تحت شہر میں چھوٹی بڑی سینکڑوں کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔جن میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور الفاروق گراؤنڈ میں خواتین کے جلسہ کے انعقاد کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے اس میں اپنی بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خواتین کے جلسہ عام کے سلسلے میں پی ایس پی چئیر مین مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی، نے بھی شہر کی مختلف برادریوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں جلسہ میں شرکت کی دعوت۔ خواتین کے جلسہ عام کے سلسلے میں الفاروق گراؤنڈ، کے چاروں اطراف کو پی ایس پی اور پاکستانی کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پی ایس پی کے ترانے اور نغمے بجائے جارہے ہیں جن کی دھنوں پر عوام و کارکنان والہانہ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔خواتین جلسہ عام کے انعقاد کے حوالے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کا جلسہ کراچی اور اس کے عوام سمیت تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کا ضامن ثابت ہوگا۔