کراچی میں یکم مارچ کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا انیس قائم خانی
February 25, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 25 فروری 2020
پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کراچی میں یکم مارچ کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا یہ جلسہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یکم مارچ کے جلسے کو کامیاب کروانے کے لیے کارکنان تیاری تیز کر دیں ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے آفس کے دورے کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ساوتھ شیراز وحید اور دیگر زمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی ایس آپی کسی زبان کی بنیادی پر سیاست نہیں کر رہی ہے بلکہ پاکستان کی تمام اکائیوں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لئے سیاست کر رہےہیں انہوں نے کہا کہ آج پی ایس پی کا تیزی سے پھیل رہا اور لوگ جوق در جوق پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس پی ایس پی سے بہتر کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے کیونکہ پی ایس پی کی قیادت نڈر اور باکردار ہے انہوں نے تمام زمہ داران کو تلقین کی ہے کہ وہ گھر گھر جا کر عوام سے ملاقاتیں کرے اور انہیں پی ایس پیا کے تحت ہونے والے جلسے کے حوالے سے آگاہ کرے