Categories
خبریں

پی ایس پی کایکم مارچ کو ہونے والا تاریخی جلسہ پاکستان کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے شبیر قائم خانی

پی ایس پی کایکم مارچ کو ہونے والا تاریخی جلسہ پاکستان کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے شبیر قائم خانی

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 25 فروری 2020

پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے پی ایس پی کایکم مارچ کو ہونے والا تاریخی جلسہ پاکستان کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن آفس کورنگی میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ٹاؤنز انچارجز کی میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو پورے پاکستان کو پالتا ہے لیکن اسی کے باوجود بھی کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچپسی نہیں رکھتا۔ جس کی وجہ سے آج شہر کچرہ کنڈی میں تبدیل ہو گیا ہے، انہوں کہاکہ کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے کیونکہ کراچی آخری دفعہ ہمارے ہاتھوں سے بنا تھا نہ اسے پہلے کبھی بنا نہ اس کے بعد بنا ہے اگر کراچی کوئی بنا سکتا ہے تو وہ صرف پی ایس پی ہے۔ انہوں نے زمہ داران کو کہاکہ پارٹی کے پیغام کو ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے