Categories
خبریں

پاکستان کی خواتین پاک سر زمین پارٹی کیساتھ کھڑی ہیں یہ جلسہ ہر خاتون کی آواز بنے گا مصطفی کمال

پاکستان کی خواتین پاک سر زمین پارٹی کیساتھ کھڑی ہیں یہ جلسہ ہر خاتون کی آواز بنے گا مصطفی کمال

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 25 فروری 2020

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کے تحت خواتین کا ہونے والا جلسہ ظالم حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیونکہ یہ جلسہ ثابت کردے گا کہ پاکستان کی خواتین پاک سر زمین پارٹی کیساتھ کھڑی ہیں یہ جلسہ ہر خاتون کی آواز بنے گا، ہم کسی زبان کے نام پر سیاست نہیں کر رہے بلکہ انسانیت کی خدمت کے لئے کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفاروق گراؤنڈ میں علاقے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا فکر و فلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام قومیتوں، زبانوں اورمذاہب کے ماننے والے پی ایس پی کے پرچم تلے متحد و منظم ہو کر اپنے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم مارچ کو الفاروق گراؤنڈ، ناظم آباد نمبر 2 میں خواتین کے ہونے والے جلسے عام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ اس موقع پر علاقے کے معززین نے پاک سر زمین پارٹی کے زیر انتظام خواتین کے حقوق کے لیے ہونے والے جلسے کو خوش آ ئند قرار دیا اور جلسے میں شرکت کی یقین دہانی کروائی،
بعد ازاں پاک سر زمین پارٹی کے تحت یکم مارچ کو الفاروق گراؤنڈ میں خواتین کا ایک عظیم الشان جلسے منقعدکیا جارہے ہیں اور اس سلسلے میں چیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی کی الفاروق گراؤنڈ کا دروہ اور انتظامات کا جائزہ۔ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ نیشنل کونسل کے اراکین،لیاقت آباد ٹاؤن کے زمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ،