پی ایس پی لسانی و تعصب کی سیاست سے پاک ہے کیونکہ ہمارا نظریہ امن و محبت کا ہے آسیہ اسحاق
February 23, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مؤرخہ 23 فروری 2020
پاک سر زمین پارٹی نیشنل کونسل کی اراکین آسیہ اسحاق، نائلہ منیر، ناہید بیگم نے کہا کہ پی ایس پی لسانی و تعصب کی سیاست سے پاک ہے کیونکہ ہمارا نظریہ امن و محبت کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے?پاک سر زمین پارٹی کیفے پیالہ ہوٹل کی اطراف عوام سے ملاقاتوں کے دوران کی انہوں نے کہا کہ پی ایس پی روز اول سے تامما قومیتوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے اور محبت کے پیغام کو پھیلانے کی جدوجہد کر رہی ہے کیونکہ نفرتوں کی سیاست نے ملک کو سوا نقصان کے علاؤہ کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ اج ملک کو مصطفی کمال جیسے نڈر اور بہادر لیڈر کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں سو ملکوں سے بڑا شہر کراچی کو بناکر دیکھا لیا تھا انہوں نے کارکنان سے کہاکہ آپ پی ایس پی کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ پیغام کو عوام تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرے