Categories
خبریں

پاکستان کی خواتین ملک کا فخر ہیں مصطفی کمال

پاکستان کی خواتین ملک کا فخر ہیں مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 23 فروری 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین ملک کا فخر ہیں جب بھی ضرورت پڑی ہماری خواتین پیش پیش رہیں، ملک آج بھی ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جہاں اسے اپنے ہر شہری کی ضرورت ہے۔ اپنی ماؤں اور بہنوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ یکم مارچ 2020 بروز اتوار کو ناظم آباد کے الفاروق گراؤنڈ پہنچیں اور حکمرانوں کو بتائیں کہ اب بہت ظلم ہو چکا انہیں جھوٹ بولنا چھوڑنا پڑے گا اور اپنے وعدے پورے کرنے ہونگے، عوام کیلئے اب کوئی یوٹرن قابل قبول نہیں ہے۔ کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں۔ عوام حکمرانوں کے ظلم تلے پس رہے ہیں جبکہ یہ ظالم حکمران صرف جھوٹے آسرے اور کھوکھلے نعروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ہمیں اب یہ پیغام دینا ہے کہ اب بہت ہو چکا اگر انہوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو اب یہ اگلے الیکشن میں نظر نہیں آئیں گے، عوام کے پاس پی ایس پی کی صورت میں اب بہترین آپشن موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ٹاؤن کی شعبہ خواتین کے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر نیشنل کونسل ڈاکٹر فوزیہ حمید، صوفیہ سعید مرکزی شعبہ خواتین کی صدر فوزیہ طیب، کمیٹی رکن طیبہ سحر اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر نجم مرزا بھی موجود تھے۔