Categories
خبریں

مصطفی کمال کراچی سمیت پورے پاکستان کی عوام کی آخری امید ہیں حسان صابر

مصطفی کمال کراچی سمیت پورے پاکستان کی عوام کی آخری امید ہیں حسان صابر

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مؤرخہ 23 فروری 2020

پاک سر زمین پارٹی کے نیشنل کونسل کے رکن حسان صابر نے کہاکہ مصطفی کمال کراچی سمیت پورے پاکستان کی عوام کی آخری امید ہیں کیونکہ مصطفی کمال ہی پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی ٹاؤن کی یوسی 1 میں عوام اور کارکنان سے ملاقاتوں کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے خواب دیکھانے والوں نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہ دیا ۔ بلکہ عوام کی مشکلات میں بے حد اضافہ کرکے انہیں پریشان کر دیا ہے۔موجودہ حکومت نے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کا براحال ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ یکم مارچ کو خواتین کے ہونے والے جلسے شرکت کرکے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کرے