انیس قائم خانی نےکراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے پھیلنے کے نیتجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار
February 19, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 19 فروری 2020
پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نےکراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے پھیلنے کے نیتجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتی نااہلی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو دنوں میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے لیکن بجائے اسکے کہ حکومت معاملے کی تحقیقات اور متاثرین کے بہترین علاج معالجے پر اپنی توجہ مرکوز کرتے وزیر اعلیٰ سمیت تمام وفاقی اور صوبائی وزراء فوٹو شوٹ میں مصروف رہے جسکا نتیجہ یہ نکلا کہ تین دن گزرنے کے باوجود اب تک یہ ہی پتہ نا چل سکا کہ زہریلی گیس کہاں سے اور کیوں خارج ہورہی ہے، اس حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگوں میں شدید بے چینی اور خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انیس قائم خانی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر زہریلی گیس کے اخراج کا معمہ حل کریں اور متاثرین کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں۔ انیس قائمخانی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جانبحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور انہیں صبر کی تلقین کی، دکھ کی اس گھڑی میں پی ایس پی انکے غم میں برابر کی شریک ہے۔