Categories
خبریں

سب کو آواز لگا رہا ہوں جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں، مصطفیٰ کمال

سب کو آواز لگا رہا ہوں جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں، مصطفیٰ کمال

Homepage

*مورخہ 17 فروری 2020*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مظلوم جب ظلم کے آگے دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے تو خود بخود اللہ کی مدد آ جائے گی۔ گھروں میں بیٹھ کر باتیں کرنے سے ہرگز عوام کے حالات بدلنے والے نہیں ہیں۔ سب کو آواز لگا رہا ہوں کہ ہماری جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں آج 18 فروری کو 3 بجے ZVMG رنگون والا کمیونٹی سینٹر، دھوراجی کاپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹی میں طلبہ کا کنونشن منعقد کر رہے ہیں کیونکہ طلبہ ہی کسی بھی معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ہراول دستہ ہوتے ہیں۔ تمام طالب علموں کو اس کنونشن میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں تاکہ معاشرے کے معماروں کے ساتھ مل کر ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی اور اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختصر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو حقیقی تبدیلی کیلئے تیار کر رہے ہیں۔ 1 مارچ کو خواتین کا جلسہ منعقد کریں گے۔ لوگ ہمارے نظریے کے ساتھ ہمارے کردار کو دیکھ کر جڑ رہے ہیں۔ ہم نے توڑنے کے بجائے دلوں کو جوڑ کر مسائل حل کرنے کی بات کی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی ہی ملک کی عوام کی واحد امید ہے جہاں لوگ رنگ، نسل، مذہب کی تفریق کے بغیر مسائل حل کرنے اور پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے جڑ رہے ہیں۔