Categories
خبریں

ہم ہی سندھ کی عوام کی آخری امید ہیں مصطفی کمال

ہم ہی سندھ کی عوام کی آخری امید ہیں مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 15 فروری 2020*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم ہی سندھ کی عوام کی آخری امید ہیں۔ اب تک کسی نے نیک نیتی کے ساتھ سندھ میں عوام کی حالت زار بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔ عوام کی طاقت سے اختیارات اور وسائل نچلی ترین سطح پر منتقل کر کے عوام کی زندگیاں بہتر بنائیں گے اور ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے اور عوام کو ہی حکمران بنائیں گے۔ ہمیں عوام کے مسائل کا ادراک ہے اور انہیں حل کرنا بھی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سندھ کے دوران سکھر میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دورے میں وائس چیئرمین اشفاق منگی اور صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی بھی انکے ہمراہ ہیں۔ سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے اعزاز میں سکھر ہائی کورٹ بار کے صدر قربان علی ملانو نے عصرانہ دیا۔ بعد ازاں سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے سکھر یو سی 12 میں کارکنان کی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ جس کے بعد انہوں نے جمعیت علماء پاکستان سکھر کے رہنما سید حامد محمود فیض سے ملاقات کی۔ نوشہرہ فیروز آمد پر عوام کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین عبدالفاروق کھوکھر، فرقان علی کھوکھر اور محمد عمیر نے سید مصطفیٰ کمال کے نظریے سے متاثر ہو کر بڑی تعداد میں اپنے حلقہ احباب سمیت شمولیت اختیار کی جبکہ بعد ازاں نواب شاہ پہنچنے پر بھی پھولوں کی پتیوں اور پاکستان ذندہ باد کے نعروں سے شاندار استقبال کیا گیا۔