پاک سر زمین پارٹی ملک کی حقیقی جمہوریت کے فروغ کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے۔ شاکر علی اور نیک محمد
February 11, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 11فروری2020
پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی ارکان محمد شاکر اور نیک محمد نے کہا ہے کہ پاکستان یہ بات جان رہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی ملک کی ترقی و خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کے فروغ کے لیے 98فیصد عوام کے حقیقی نمائندوں کو ایوانوں میں پہنچانے کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ داران کے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آج کچرا کنڈی بنا ہوا ہے ہر طرف سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں۔ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال پاکستانی قوم کے لیے امید کی کرن بن چکے ہیں انہوں نے زمہ داران کو تلقین کی ہے کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں عوام کے پاس جائیں ان بتائیں آپ لوگوں کے پاس پی ایس پی سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے