Categories
خبریں

ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر مصطفی کمال کا اظہار تشویش

ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر مصطفی کمال کا اظہار تشویش

Homepage

*مورخہ 11 فروری 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں معاشی لحاظ سے تباہ کن ہیں۔ ملک کے لیے فیصلے کرتے ہوئے قابلیت اور بردباری کی ضرورت ہوتی ہے جو موجودہ حکومت میں موجود نہیں۔ مہنگائی اور بےروزگاری نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ڈیڑھ سال سے صنعتکار سے لے کر ریڑھی چلانے والا تک مسلسل عزاب کا شکار ہے۔ معیشت کا پہیہ جو پہلے ہی سست روی کا شکار تھا اب رکتا ہوا محسوس ہورہی ہے، ایک بار معیشت کا پہیہ سست ہوجائے تو اسے تیز کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ مقامی مارکیٹوں کی تباہ حالی کا براہِ راست اثر عالمی مارکیٹوں میں مقابلہ کرنے والے پاکستانی تاجروں کی مسابقتی قوت پر ہو رہا ہے نتیجتاً روز کی بنیاد پر صنعتیں اور کاروبار بند ہورہے ہیں۔ لوگ اپنے خاندانوں کے ہمراہ خودکشیاں کر رہے ہیں، عوام کی برداشت کی انتہا ہوچکی ہے، ایسا نا ہو کہ امن و امان کی کوئی ایسی صورتحال پیدا ہو جائے جو کنٹرول کرنا مشکل ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی میں منعقد جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائمخانی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر نجم مرزا بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری حالیہ آپریشن سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں اور مذید لاکھوں بےروزگار ہونگے، جس کے اثرات پورے ملک پر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کو چاہیے وہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر آپریشن کے متاثرہ خاندانوں کو چھت اور روزگار فراہم کرے تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غربت کسی صورت رکے۔ پاک سر زمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جسکے پاس معیشت کی بحالی کا فارمولا اور روڈ میپ ہے اور یہ بات اب پاکستانی جاننے لگے ہیں۔