پی ایس پی کا نظریہ پاکستان کی تمام قومیتوں کی بھلائی کا واحد فارمولا ہے مصطفی کمال
February 10, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 10 فروری 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پی ایس پی کا نظریہ پاکستان کی تمام قومیتوں کی بھلائی کا واحد فارمولا ہے، جسقم کے کارکنان کا قوم پرستی چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونا پاک سر زمین پارٹی کے نظریے کی کامیابی ہے۔ لسانیات، قوم پرستی اور فرقہ واریت پاکستان کی ترقی اور یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے۔ پی ایس پی کا فکر و فلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام قومیتوں، زبانوں اورمذاہب کے ماننے والے پی ایس پی کے پرچم تلے متحد و منظم ہو کر اپنے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں جسقم کے سینکڑوں کارکنان اور عہدے داران کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش سیاست دانوں نے زاتی مفادات کی خاطر قوم کو زبان اور نسل کی بنیاد پر کچھ اس طرح تقسیم کیا کہ ترقی تو دور کی بات عوام اپنے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی سوچ سے بے بہرہ ہوگئے تھے، جسکا نقصان عوام اور پاکستان کو ہوا۔ پی ایس پی پاکستان کی تمام قومیتوں اور مذاہب کے ماننے والوں کو جوڑ رہی ہے، ہم سیاست عبادت سمجھ کر کررہے ہیں، ہم انشاء اللہ مجبور و مظلوم عوام کے غصب شدہ حقوق حاصل کرکے دم لیں گے، جب تک منتخب نمائندے اپنی ذاتی مفادات سے باہر نہیں نکلیں گے غریب عوام کا نہیں سوچیں گے اور اس وقت تک یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ عوام کو پاک سرزمین پارٹی کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا تاکہ کرپشن کے خلاف متحد ہو کر عوام پاکستان کو مسائل سے نکالیں۔
*شعبہ نشرو اشاعت*
*پاک سر زمین پارٹی*