Categories
خبریں

پی ایس پی کے تحت خواتین کا جلسہ انشاء اللہ یہ ثابت کردے گا کہ پاکستان کی باشعور خواتین اب پاک سر زمین پارٹی کیساتھ ہیں۔ انیس قائم خانی

پی ایس پی کے تحت خواتین کا جلسہ انشاء اللہ یہ ثابت کردے گا کہ پاکستان کی باشعور خواتین اب پاک سر زمین پارٹی کیساتھ ہیں۔ انیس قائم خانی

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 9,فروی 2020

پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ پی ایس پی کے تحت خواتین کا جلسہ انشاء اللہ یہ ثابت کردے گا کہ پاکستان کی باشعور خواتین اب پاک سر زمین پارٹی کیساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں ‏پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام خواتین کے ہونے والے جلسے کے حوالے سے اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اب لسانی، مذہبی اور خاندانی سیاست سے نکل کر اپنے مسائل کے حل کی بنیاد پر سیاست چاہتے ہیں، پی ایس پی اپنے قیام کے پہلے روز سے عوام میں شعور بیدار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو آئین پاکستان کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کی فراہمی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ لہذا خواتین کا فرض ہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کیلئے پی ایس پی کا پیغام محبت کے پیغام کو گھر گھر محلے محلے پہنچائی انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی جدوجہد کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہے ، اس جدوجہد میں خواتین نے ہر کٹھن اور آزمائش کے مرحلے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ۔