Categories
خبریں

حکمرانوں کو عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اشفاق منگی

حکمرانوں کو عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اشفاق منگی

Homepage

*مورخہ 8 فروری 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی نے کہا ہے کہ حکومت اگر صوبے میں لگاتار تیسری مرتبہ 10 سال سے زائد عرصہ حکومت کرنے کے بعد معصوم بچوں کو کتوں سے بھی نہیں بچا سکتی تو اخلاقی طور پر خود عوام سے معافی مانگ کر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ گزشتہ ماہ بھی کتے ایک معصوم بچے کا پورا چہرا نوچ کر کھا گئے تھے جس نے انتہائی تکلیف میں جان دی لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ تواتر کے ساتھ واقعات پر عوام اور میڈیا میں غم و غصّے کے بعد بھی حکومت صرف زبانی جمع خرچ کی حد تک محدود ہے۔ سکھر، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں اور دیہاتوں میں کتوں کے کاٹنے کے حالیہ واقعات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، حکمرانوں کو عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سندھ کے بیشتر اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے۔ سندھ حکومت اگر اب عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کرے گی تو اپنے بچوں کو مرتا ہوا نہیں چھوڑیں گے بلکہ سخت عوامی احتجاج کا راستہ اختیار کرکے کراچی سے کشمور تک سڑکوں پر نکلیں گے۔