اندرون سندھ میں معصوم بچوں کے کتے کاٹنے بڑھتے ہوئے واقعات پر مقبول ابڑو کا اظہار تشویش
February 8, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 8فروری 2020
پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی نیشنل
کونسل کے رکن اور سندھ کونسل کے جنرل سیکرٹری مقبول ابڑو نے اندرون سندھ میں معصوم بچوں کے کتے کاٹنے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، یہ بات انہوں نے ضلع کشمور سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی پاکستان ہاؤس آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتے کے کاٹنے کی ویکسن کی عدم دستیابی پر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ایک دوسرے پر روایتی الزامات لگائے میں مصروف ہیں جبکہ سندھ شہری اور دیہی علاقوں میں روزانہ عوام کو کتے کاٹ رہے ہیں جبکہ سندھ کی نااہل ترین حکومت عوام کو صحت اور علاج معالجہ فراہم کرنے میں ناکام ہی. اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا نہ ہونا وفاقی اور صوبائی حکومت حکومتوں کی نا اہلی کا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کی عوام پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور سے اب شہر میں دندناتے کتے شہریوں کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔آوارہ کتوں کی وجہ سے اندرون سندھ خوف و ہراس پھیل چکا ہے انہوں نے کہا کہ کتوں کی بہتات سنگین مسئلہ بن چکا ہے ،مگر اس کے تدارک کیلئے حکومت سندھ شہری انتظامیہ عملی اقدامات سے قاصر ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور سندھ کے عوام کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں۔