لاڑکانہ جلسہ تحریر اسد شیخ
February 7, 2020
: لاڑکانہ جلسہ
تحریر اسد شیخ
پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اپنا منشور بیان کرنے کےلئے جلسوں ، ریلیاں منعقد کرتے ہیں تاکہ عوام تک ان کی بات پہنچ سکے اس طرح کی سرگرمیاں کرکے لوگوں کو اپنے جانب متوجہ کرتی ہیں قائدین,رہنما پارٹی منشور، خطابات اور نعروں سے عوام میں شعور کو اجاگر کرتے ہیں جلسہ کسی بھی سیاسی جماعت کا ایک ذریعہ ہوتا ہے جس کے ذریعہ سے عوام میں جوش جذبہ پیدا کرناہوتا ہے ۔
اس قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتا کہ جلسہ بڑا ہو یا چھوٹا فرق پڑتا ہے تو رہنماؤں کی تقریر کا جو عوام کے دلوں میں کتنا اثر کرتی ہیں جلسے و جلسوں سے ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے عوامی مسائل کا حل تلاش کرنا ہو تو یہ تقریر یں عوام پر گہرا اثر کرتی ہیں ان تقاروں سے یہ اندازہ بے خوبی ہوتا ہے کہ کوئی بھی سیاست دان کتنا باشعور، دانشوراور دور اندیش ہے،
بالکل اسی طرح پاک سر زمین پارٹی نے اپنے آپ کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے اور لوگوں تک یہ پیغام پہنچانے کے پی ایس پی ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ پی ایس پی میدان میں موجود ہے جبکہ پاک سر زمین پارٹی نے لاڑکانہ میں بھی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لئے 24,جنوری 2020 کو باغ جناح چوک لاڑکانہ میں ایک جلسہ کرنے کا اعلان کیا ۔ پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے لاڑکانہ میں جلسہ منعقد کرنے کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا کیونکہ ایک ایسی جماعت جس کے پاس کوئی سیٹ نہیں ہے وہ لاڑکانہ میں ایک کامیاب جلسہ کیسے کرے گی لیکن اس کے باوجود پاک سر زمین پارٹی نے باغ جناح چوک میں ہی جلسہ کرنے کا پروگرام تشکیل دیا ۔ پاک سر زمین پارٹی اپنے نظریہِ امن پسندی کی بدولت یہ سمجھتی تھی کہ وہ اس چوک کو بھرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔
پارٹی قیادت اپنے نظریئے کو لیکر عوام کے درمیان جاتے رہے اور امن و محبت کا پیغام پہنچاتے رہے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے 24,جنوری کو جلسے کے اعلان کے بعد پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی زمہ داران نے لاڑکانہ کے ہر گاوں گوٹھ کے دورے کئے اور عوام سے ملاقاتیں کیں پی ایس پی کو لاڑکانہ شہر اور مضافات کے عوام کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین ملا ۔ پی ایس پی کا نظریہِ امن پسندی لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب رہا ۔ پھر 24, جنوری کے دن کا آغاز ہوا سورج اپنے پورے آب تاب کے ساتھ طلوع ہوتا ہے جلسے والے دن کی خاص بات کہ اس دن لاڑکانہ میں ٹھنڈا موسم خشک امیدیں ٹنھڈی لیکن پاک سر زمین قائدین اپنے جوش ولوالے کے ساتھ موجود اور اپنے رب کے حضور دعا گو رہے پھر کیمرے کی انکھوں نے دیکھا کہ کس طرح شدید سردی بھی اور شدید سردی میں لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکل کر جلسہ گاہ کی طرف رخ کیا یہ ایک مشکل کام تھا ایسا لگ رہا تھاکہ پی ایس پی کی جانب سے اس چوک میں جلسہ کرنے کا فیصلہ غلط ہو گیا کیونکہ سرد موسم میں اس چوک کو بھرنا ناممکن تھا کہتے ہیں کہ آللہ عزت دینے پر آئے تودنیا کی کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی ہے
پھر ہم نے دیکھا جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا تھآ جناح باغ چوک میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو تاگیا یہ کیا پھر دیکھتے ہی دیکھتے باغ جناح چوک میں لوگوں کا ایک ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھائی دے رہا تھا ہر طرف سر ہی سر دیکھائی دے رہے تھے اس جلسے کی خاص بات یہ تھی کہ پی ایس پی کے جلسے میں خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی جیسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا
جلسے کا ماحول دیکھا کر ایسا لگ رہا تھا کہ آج پی ایس پی ایک قومی جماعت بنتی جارہی ہے کیونکہ پی ایس پی کے جلسے میں پاکستان کی تمام قومیتوں کے لوگوں نے شرکت کی ۔ جلسے کی تقریب سے پارٹی کے چئیر مین مصطفی کمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری ماں اسی دھرتی میں مدفون ہے، میرے ہوتے کوئی بھی سندھ دھرتی کو ٹکڑے ٹکرے نہیں کرسکتا ۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں پہلے بھی حیدرآباد میں اعلان کرچکا ہوں کہ سندھی بھائی ہمارے لئے انصار کا درجہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ہمارے آباءو اجداد کو گلے لگایا،ان کا یہ احسان آئندہ نسلوں کو بھی بتائینگے،ہم احسان فرموش نہیں بلکہ محبت کرنے والے اور وفاپرست ہیں اس ملک میں غریب کیلئے کھانے پہننے کیلئے کچھ بھی نہیں ۔
انہوں نے کہا ہم ایسی آئینی ترامیم لانا چاہتے ہیں جس سے اقتدار عوام کے پاس ہو ۔ سیاسی جماعتیں ہار کر واویلا کرتی ہیں لیکن انتخابی ریفارمز نہیں کرتیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر الگ صوبہ نہیں چاہتے، سندھ کی ترقی کیلئے ملکر جدوجہد کرینگے، سندھ کارڈ کھیلنے والے سن لیں سندھ کے کسی صورت ٹکڑے نہیں ہو سکتے، مہاجر اور سندھ کارڈ کھیلنے والوں توبہ کرو ۔ سندھ کے حکمران اپنی ناکامی چھپانے کیلئے جھوٹ بولتے ہیں ،ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں توبہ کرو تم نے عوام سے جھوٹ بولا ہے ۔ لاڑکانہ میں کامیاب جلسے انقعاد پر پاک سر زمین پارٹی کو مبارک باد پشیش کرتے ہیں ۔
چوبیس(24)جنوری کی صبح پاکستان کے مشہور ومعروف سیاسی شہر لاڑکانہ میں ایک ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت نے اپنا رنگ جما کرمخالیف کو حیران وپرشان کردیا لاکاڑنہ شہر کی تاریخ میں 24جنوری کا دن اپنے نام کرلی ا اور پاک سر زمین پارٹی نے لاڑکانہ میں کامیاب جلسے کے بعد روشنی کے شہر کراچی میں ماہ فروری کے مہینے میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے اس جلسے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جلسہ صرف اور صرف خواتین کا جلسہ ہوگا آگر پی ایس پی خواتین کو اپنے جلسے میں لانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ اہم پاور شو ہوگا یقین پھرہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ پاک سر زمین پارٹی آنے والے وقت میں سندھ سمیت پورے پاکستان میں کوئی تبدیلی لیکر ا سکتی ہے تو وہ پاک سرزمین پارٹی ہوگی