Categories
خبریں

پاکستان میں بسنے والے مظلوم پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے مصطفی کمال

پاکستان میں بسنے والے مظلوم پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے مصطفی کمال

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 3 فروری 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی رنگ ، نسل ،تعصب و نفرت کی سیاست سے باہر نکل کر لوگوں کو جوڑنے اور پاکستان میں بسنے والے مظلوم پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے ،پی ایس پی کے پاس ابھی تک کوئی عہدہ تک بھی نہیں ہے لیکن اس کےباجودہ عہدوں اور وزارتوں والی سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکن عہددارن روزانہ کی بنیاد پر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ عوام جان چکی ہے کہ پی ایس پی ہی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ہر مظلوم کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ کیونکہ ہم نے کراچی کو بنایا تھاہم پاکستان کو بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور آنے والے وقت میں پی ایس پی اس ملک کی عوام کی خدمت کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن آفس کی افتتاحی تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے کراچی سے شروع ہونے والی سیاسی جماعت پاک سر زمین پارٹی آج پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آذاد کشمیر میں بھی مقبولیت حاصل کررہی ہے یہ ہمارے نظریے کی کا میابی ہے اور وہ وقت انے والا ہے جب ہر طرف سے ایک ہی اواز ہوگی وہ پاک سر زمین پارٹی ہے کیونکہ مسائل کا حل ہمارے پاس ہے ہم وہ لوگ ہے جنہوں کام کر دیکھا یا یےہم نے کراچی کو بنایا ہے جو دنیا کے 72, ملکوں سے بڑا شہر ہے آج یہ شہر دنیا کے چار بد ترین ملکوں کے فہرست میں شامل ہو گیا انہو ں نے کہا کہ کراچی میں ہمارے سات ساتھیوں کو شہید کر دیا ہم نے کسی کو پھتر تک نہیں مارا ہے اور آللہ نے ان ظالموں کو رسوا کر دیا انہوں نے کہا کہ ظالم صرف وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اگر تم ظلم کے آگے کھڑے ہونے والے نہیں بنو گے تو ظالم اور مضبوط ہوگا انہوں نے لندن میں آفس کھولنے پر تمام زمہ داران کو دل گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ آفس ہر پاکستانیوں کے لیے ہے آگر ہمارا دشمن بھی ہو یہ آفس اس کے لئے باعث خیر ہو