جو نظریے سے ہٹ جاتے ہیں وہ منزل مقصود پر نہیں پہنچتے،مصطفی کمال
February 2, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ2فروری2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نظریہ پر پختہ یقین رکھنے والے ہی منزل تک پہچنے میں کامیاب ہوتے ہیں،جو نظریے سے ہٹ جاتے ہیں وہ کبھی منزل مقصود پر نہیں پہنچتے ہیں، ہماری نظر راستے میں بکھرے کانٹوں پر نہیں بلکہ اپنی اس منزل پر ہے جہاں پاکستان کے تمام مسائل حل ہونگے، چار سال پہلے کراچی سے شروع ہونے والی سیاسی جماعت پاک سر زمین پارٹی آج پاکستان کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی جماعت بن چکی ہے، پاکستان کے باضمیر افراد کی اگر کوئی ترجیح ہے تو وہ پاک سر زمین پارٹی ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پاکستان ہاوس کراچی میں منعقدہ تربیتی اجتماع کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کا نظریہ لوگوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے، ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم کوئی یوٹرین نہیں لیتے، آج بھی ہم تین مارچ 2016 والے بات پر قائم ہیں، حالانکہ پی ایس پی کے پاس اس وقت ایک کونسلر تک نہیں ہے لیکن عہدوں اور وزارتوں والی سیاسی جماعتوں سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ یہ ہمارے نظریے پر عوام کی مہر ہے۔ آج پی ایس پی پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے کیونکہ عوام جان چکی ہے کہ پی ایس پی پاکستان کے ہر مظلوم کے مسائل کی حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے جو حالات ہے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، وزیر اعظم سے لیکر ایک کونسلر کی تک کی سیٹ پر عوامی نمائندے موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی عوام اپنے بچوں کو گٹر ملا پانی پلانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش صوبے کا نعرہ لگا کر مہاجروں کی نسلوں کے دشمن بنانا چاہتے ہیں،32سالوں میں تعلیم کو تباہ کر دیا ہے، شہدا قبرستان آباد کر دیا، سوریج نظام تباہ، انڈسٹریز یہاں سے چلی گئی۔ ذاتی مفادات کے خاطر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم عوام کو بے قوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے جلسے کے بعد پورے سندھ میں لوگ ہم سے جڑ رہے، مہاجر اور سندھی کارڈز استعمال کرنے والوں کو یا تو اللہ ہدایت دے گا یا پھر نیست و نابود کردے گا ۔اس مو قع پر حیدر آباد میں چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال کی تقریر حیدرآباد میں وڈیو لنک کے زریعے نشر کی گئی جہاں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی بھی موجود تھے۔