حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا، انیس قائم خانی
January 31, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 31جنوری2020
پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ پی ایس پی کی جد وجہد پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم کے حقوق کے لئے ہے نہ کہ کسی فرد واحد کے لئے انہو ں نے کہا کہ آج ہر جگہ غریب عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہے اور موجود ہ نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر تبدیلی تو لیکر آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈسٹرکٹ سینٹرل میں مختلف ٹاؤن کا دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سی ای سی ارکان شاکر علی ،نیک محمد اور ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کا بحران اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو خودکشی پہ مجبور کردیا ہے جو کہ افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کے پاس جو وژن یے وہی کراچی سے کشمور اور کشمور سے کشمیر تک کے مسائلِ حل کرسکتے ہیں انہوں نے زمہ داران کی تلقین کی ہے کہ پی ایس پی کے پیغام لیکر لوگوں کے پاس جائےاور عوام کو پی ایس پی کے پیغام سے آگاہ کرے