Categories
خبریں

مہاجر اور سندھ کارڈ کھیلنے والے اللہ سے توبہ کریں،مصطفیٰ کمال

مہاجر اور سندھ کارڈ کھیلنے والے اللہ سے توبہ کریں،مصطفیٰ کمال

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 29 جنوری 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے مہاجر اور سندھ کارڈ کھیلنے والے اللہ سے توبہ کریں ،سندھ کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔ سندھ پر کوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا.حالاتِ کے جبر کے خلاف جو تحریکیں ڈٹ جاتی ہیں وہی کامیاب ہوتی ہیں، پی ایس پی عوام کی فلاح چاہتی ہے یہ ہماری منزل ہے،جہاں جہاں انسان پریشان ہوگا۔ وہاں وہاں پی ایس پی موجود ہوگی کیونکہ ہم انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں منعقدہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی۔ نشینل کونسل، مختلف شعبہ جات اور کراچی تمام ڈسٹرکٹ کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مہاجر الگ صوبہ نہیں چاہتے، سندھ کی ترقی کیلئے ملکر جدوجہد کرینگے انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے لسانیت اور نفرتوں کے بت توڑ دیئے ہیں، کراچی سے کشمور اور کشمور سسے کشمیر تک پی ایس پی کے جھنڈے تلے اب سب ایک ہوچکے ہیں، اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مہاجروں کے نام پر آواز لگاتے ہو کہ سندھ کے دو ٹکڑے کرو گے، مہاجر یہ نہیں چاہتا، مہاجر اپنے بھائیوں کے ساتھ سندھ کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا جہاں وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہو انہو ں نے کہا کہ مہاجروں کا فخر یہ ہے کہ وہ کراچی میں رہ کر لیاری، چکراگوٹھ نہ جا سکیں یا مہاجر قیادت کے پیچھے پورے پاکستانی چلیں، انہوں نے لاڑکانہ میں فقید المثال جلسے میں مبارکباد دی اور کہاکہ لاڑکانہ کے جلسے نے مخالفین کے حیران ق پریشان میں متبلاہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کامیابی جلسے اثراتِ پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے اور ہمارے مخالفین بھی اب ہمارا ساتھ کھڑی ہیں اور کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہیں