ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حفیظ الدین کا اظہار تشویش
January 29, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 29 جنوری 2020
پاک سر زمین پارٹی کی نشینل کونسل کے رکن حفیظ الدین نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹے کا بحران اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ بھوک وافلاس اور مہنگائی وبے روزگاری سے پریشان عوام خو دکشیاں کررہے ہیں ،
ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو خودکشی پہ مجبور کردیا ہے جو کہ افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا معاشی قتل جمہوریت اور آئین کے منافی ہے ،ملک کو عظیم بنانے کیلئے دعوئوں سے نہیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مہنگائی اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا ،مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے مثبت اقدامات کرے