Categories
خبریں

چوبیس جنوری کا جلسہ سندھ کے بےحس اور نااہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انیس قائم خانی

چوبیس جنوری کا جلسہ سندھ کے بےحس اور نااہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انیس قائم خانی

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 21 جنوری 2020

پاک سر زمین پارٹی کے تحت 24 جنوری کو باغ جناح چوک لاڑکانہ میں ایک فقید المثال جلسہ منقعد ہوگا جس سے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال فکر انگیز خطاب کرے گے۔ اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی دیگر زمہ داران کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہا کہ یہ جلسہ سندھ کے بےحس اور نااہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی موجودہ حکومت نے سندھ کو تباہ اور سندھ میں رہنے والے لوگوں تنہا چھوڑ دیا ہے ، سندھ کے غریب لوگ صاف پانی ، طبی سہولیات سمیت دیگر بنیادی و بلدیاتی سہولیات سے محروم زندگی بسر کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی، سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے لاڑکانہ کے مختلف علاقوں، مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ عوام، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کی اور انہیں 24جنوری باغ جناح چوک لاڑکانہ میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے اہلیان لاڑکانہ سے 24 جنوری کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔