ہر جیتنے والا کامیاب اور ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا ،پی ایس پی صرف جیتنا نہیں چاہتی بلکہ کامیاب ہونا چاہتی ہے، مصطفی کمال
January 19, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 19جنوری 2020
ہر جیتنے والا کامیاب اور ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا ،پی ایس پی صرف جیتنا نہیں چاہتی بلکہ کامیاب ہونا چاہتی ہے، جیتے ہوئے تو لوگ آج بھی ہیں لیکن عوام صبح و شام بد دعائیں دے رہی ہیں۔ انشاء اللہ پی ایس پی کا 24 جنوری لاڑکانہ کا جلسہ پاکستان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ جس میں ہر قومیت کے لوگ شرکت کرکے ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کریں گے اور حقوقِ کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی حیدرآباد کے پہلے اور پی ایس پی کے تحت 27 ویں تربیتی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی اور حیدرآباد کے دیگر ذمہ داران بھی موجود ہیں۔ آج انسان پریشان ہے، ملک میں لوگ بھوک سے بلک رہے ہیں کیونکہ مہنگا آٹا غریب کی پہنچ سے باہر کردیا گیا ہے، کتے کے کاٹنے سے بچے مررہے ہیں، اسپالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں، ہر محکمے میں کرپشن اور زیادہ ہورہی ہے ، 70 فیصد بیماریاں گندہ پانی پینے کی وجہ سے ہے۔ یہ سب امریکہ کا صدر ٹھیک نہیں کرئے گا، یہیں کا وزیر اعظم اور وزراء اعلی ٹھیک کریں گے۔ پاکستان میں جہاں جہاں انسان پریشان ہوگا وہاں وہاں پی ایس پی ہوگی کیونکہ پی ایس پی پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم کی آواز اور آخری امید ہے۔ اگر عوام میرا ساتھ دیں ہم عوام کو حکمران بنائیں گے۔ ایسا نظام لائیں گے کہ عزت، انصاف اور اختیار نچلی ترین سطح پر ملنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سال پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے بغیر ڈر خوف کے یہاں موجود ہیں اتنی بڑی تعداد میں ، کیونکہ ہم نے امن ، محبت کا پرچار کیا اور آج ہم کراچی سے لیکر کشمور تک ہمارے کارکنان موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔