Categories
خبریں

چوبیس جنوری کو باغ جناح چوک لاڑکانہ میں جلسہ کرے گی انیس قائم خانی

چوبیس جنوری کو باغ جناح چوک لاڑکانہ میں جلسہ کرے گی انیس قائم خانی

Homepage

*12-01-2020*

صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی نےپاک سر زمین پارٹی 24 جنوری کو باغ جناح چوک لاڑکانہ میں جلسہ کرے گی جلسے سے مصطفی کمال سمیت دیگر رہنما خطاب کرینگے۔کئی دہائیوں سے سیاسی جماعتیں اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے سندھی مہاجر تفریق پیدا کرتی رہیں ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی بھائی کو بھائی سے ملانے کی سیاست کررہی ہے۔ صدیوں سے تباہ حال لاڑکانہ کے حالات انشاء اللہ پاک سر زمین پارٹی بدلے گی انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں عوام ایڈز اور کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں لیکن حکمران بےحسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔اورمصطفیٰ کمال کی صورت میں سندھ سمیت پورے پاکستان کو بہترین آپشن ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ24تاریخ کا جلسہ یہ ثابت کرے گا کہ پاک سر زمین پارٹی کراچی کی پارٹی نہیں ہے بلکہ پورے سندھ اور پاکستان کی پارٹی ہے ۔اس جلسے کا مقصد سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا استوار کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ 24 جنوری کاجلسہ سندھ میں ایک نئے طرز کی سیاست کی بنیاد بنے گا جسکا مقصد حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت ہے ۔ہم سندھ دھرتی کو اپنی ماں مانتے ہیں، جس طرح سندھی بولنے والے سندھ کے بیٹے ہیں اس طرح اردو بولنے والے بھی سندھ دھرتی کے بیٹے ہیں۔ اس موقع مرکزی نائب چیئرمین اشفاق منگی، سندھ کونسل کے صدر اور نیشنل کونسل کے رکن شبیر قائم خانی، سندھ کونسل کے فائنانس سیکرٹری ہمایوں عثمان بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے جبکہ عبدالجلیل، امیر بخش مغیری، نورل مگسی، ڈاکٹر شفیق شاھ نے دیگر کے ہمراہ پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔

*پاک سر زمین پارٹی*
*شعبہ نشرو اشاعت*