Categories
خبریں

سندھ ہمارا ہے، اسے اپنا گھر مانتے ہیں، انیس قائم خانی

سندھ ہمارا ہے، اسے اپنا گھر مانتے ہیں، انیس قائم خانی

Homepage

*مورخہ 11 جنوری 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ سندھ ہمارا ہے، اسے اپنا گھر مانتے ہیں، یہ بات پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ سندھ کے مختلف اضلاع کے تنظیمی دورے پر روانگی کے موقع پر کہی۔ صدر پی ایس 24 جنوری کو لاڑکانہ میں جلسہ عام سے پہلے جلسہ گاہ کا جائزہ لیں گے اور مختلف برادریوں کے عمائدین اور انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔ مختلف برادریوں اور علاقہ عمائدین کی جانب سے شمولیت کے بعد پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی کو تنظیمی دورے کی دعوت دی گئی تھی۔ جس میں پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی، سندھ کونسل کے صدر شبیر احمد قائم خانی، فنانس سیکرٹری ہمایوں عثمان راجپوت بھی ہمراہ ہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ پی ایس پی نے نفرتوں کا خاتمہ کر دیا ہے اب لوگوں کو دعوت دینے آئے ہیں کہ مل کر سندھ کی ترقی کے لیے کام کریں۔ سید مصطفیٰ کمال کی صورت میں ہمارے پاس بہترین قیادت موجود ہے، سندھ کے لوگوں کو ملا کر ہم روشن مستقبل کی جانب گامزن کر سکتے ہیں۔ انیس قائم خانی اس دورے میں لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، کنڈھ کوٹ، سکھر، نوشہروفیروز اور نواب شاہ کا دورہ کریں گے۔
اسکے علاوہ دادو میں سماجی و سیاسی رہنما عاشق ضور کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت بھی کی ۔