Categories
خبریں

پاک سرزمین پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز کراچی میں ایران کے قونصل خانہ جا کر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا

پاک سرزمین پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز کراچی میں ایران کے قونصل خانہ جا کر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا

Homepage

مورخہ 8 جنوری 2020

پاک سرزمین پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز کراچی میں ایران کے قونصل خانہ جا کر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا.وفد کی قیادت سابق رکن صوبائی اسمبلی حفیظ الدین نے کی جبکہ دیگر ارکان میں سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید پی ایس پی بزنس فورم کے صدر سید قمر اختر نقوی اور پارٹی کی نیشنل کونسل کے رکن شمشاد علی صدیقی بھی وفد میں شامل تھے.
ایرانی قونصل جنرل احمد محمد ی نے وفد کے اراکین کا استقبال کیا بعدازاں وفد کے ارکان نے سفارت خانہ ایران کے سیاسی امور کے قونصلر مہدی مزدار سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی کی جانب تعزیتی پیغام سے آگاہ کیا اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھتے ہوئے وفد کے سربراہ حفیظ الدین نے کہا قاسم سلیمانی کے جزبہ شہادت اور انکی دینی خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا وہ ایک نڈر اور بہادر جنرل تھے جنکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. پاکستان کے عوام اس مشکل گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں.مہدی مرزاد نے پاک سرزمین پارٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا آخر میں مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی.