Categories
خبریں

شیراز وحید نے پاک سرزمین پارٹی غربت کی چکی میں پسی عوام کے حالات بہتر کرنے اور حقوق سے محروم مظلوم طبقوں کے حقوق دلانے کے لیے وجود میں آئی ہے۔

شیراز وحید نے پاک سرزمین پارٹی غربت کی چکی میں پسی عوام کے حالات بہتر کرنے اور حقوق سے محروم مظلوم طبقوں کے حقوق دلانے کے لیے وجود میں آئی ہے۔

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 8 جنوری 2020

پاک سر زمین پارٹی سابق صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے پاک سرزمین پارٹی غربت کی چکی میں پسی عوام کے حالات بہتر کرنے اور حقوق سے محروم مظلوم طبقوں کے حقوق دلانے کے لیے وجود میں آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برنس روڈ ٹاؤن اور صدر ٹاؤن کے وارڈ انچارجز و پولنگ ایجنٹس سے ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر آصف خٹک، برنس روڈ ٹاؤن اور صدر ٹاؤن کے انچارجز و یوسی انچارجز , ٹاؤن ممبران , یوسی کمیٹی ممبران اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ شیراز وحید نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت عوام کے مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جسکا خمیازہ سندھ کے عوام بھگت رہی ہے۔ سندھ حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ماننے والے شہر لاڑکانہ میں غریب عوام ایڈز جیسی مہلک بیماری کا شکار ہورہے ہیں پورے صوبے میں لوگ کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں۔تعلیم اور صحت عامہ کی ابتر صورتحال ہے۔ پاک سر زمین پارٹی ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، آنے والا وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہے۔