مصطفیٰ کمال سے لاڑکانہ کی مشہور سخصیت سردار ذواالفقار علی خان جیھو ابڑو نے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی
January 7, 2020
*مورخہ 07 جنوری 2020*
(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال سے لاڑکانہ کی مشہور سخصیت سردار ذواالفقار علی خان جیھو ابڑو نے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاک سرزمین پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کی عوام اب پی ایس پی کی جانب دیکھ رہی ہے۔ سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا صوبہ ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کی عوام کی حالت بہت ابتر ہے۔ انہوں نے پی ایس پی کے لاڑکانہ میں 24 جنوری کے جلسے میں اپنے حلقہ احباب کے ہمراہ بھرپور تعداد میں شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر ممبر نیشنل کونسل وجنرل سیکرٹری سندھ کونسل مقبول احمد ابڑو بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنی قوم کے بچوں میں لسانی بنیادوں پر تفریق نہیں کر سکتے، تعلیم یافتہ، باشعور اور باصلاحیت بچے پوری قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ اس لیے سندھ کو اپنا گھر سمجھ کر کراچی سے کشمور تک عوام کی خدمت کریں گے اور ان کا معیار زندگی بہتر بنائیں گے۔