Categories
خبریں

آئندہ الیکشن عوام پی ایس پی کے امیدوارں کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیابی کروائےگی دلاور خان

آئندہ الیکشن عوام پی ایس پی کے امیدوارں کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیابی کروائےگی دلاور خان

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 7 جنوری 2020

سندھ حکومت عوام کو سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، آئندہ الیکشن عوام پی ایس پی کے امیدوارں کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیابی کروائےگی۔ ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی نیشنل کونسل کے رکن اور الیکشن سیل کے انچارج محمد دلاور نے رنچھوڑلاٸن ٹاؤن پی ایس پی کی جانب سے بلدیاتی امیدواروں و پولنگ ایجنٹ سے ملاقات کے دوران کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ساٶتھ آرگناٸزنگ کمیٹی کے ممبران خاور الیاس ، معین گدی ، رضوان اور رنچھوڑلاٸن ٹاؤن صدر و کمیٹی اور ٹاٶن کی تمام یوسیز کے صدر و کمیٹی بھی موجود تھی۔انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 15 سالہ کارکردگی صفر ہے ، کرپشن میں بے پناہ اضافے ہوا ہے اور معصوم بچے کتے کاٹنے سے مر رہے کیونکہ ان سے بچاؤ کی ویکسین اسپتالوں میں موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی قیادت باکردار اور ایماندار ہے ، مصطفی کمال کے دور میں کراچی دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی فہرست شامل ہو گیا تھا آج کراچی دنیا کے بدترین شہروں میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس آپی کراچی سمیت ملک کو موجودہ بحران سے نکل سکتی ہے