چوبیس جنوری کو لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کریں مصطفی کمال
January 3, 2020
*03-01-2020*
24 جنوری لاڑکانہ کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کا اہم اجلاس پاکستان ہاؤس میں منقعدہ ہوا۔ اور اجلاس صدارت چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی ۔اجلاس میں پی ایس پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے اہم اجلاس میں ملکی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام سے جینا کا حق بھی چھین لیا ہےاور پی ٹی آئی کی حکومت نے تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہو ئی ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں جڑنا ہوگا آپس میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، اگر ہم متحد نہیں ہوئے تو یہ ظالم حکمران ہم پر مسلط رہیں گے، 24 جنوری کو لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کریں انہوں نے کہا کہ سندھ میں لگاتار تیسری حکومت ہونے کے باوجود کراچی سے کشمور تک سندھ تباہی اور بربادی کی داستان پیش کررہا ہے۔یہاں لوگ کتوں کے کاٹنے سے مر رہے ہیں، لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، تھر میں آج بھی پانی اور خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے اموات جاری ہیں، ایڈز اور ڈینگی نے ہزاروں زندگیاں نگل لیں، اسپتال تباہ حال ہیں۔بچی ہوئی نسل کو تعلیم کی سہولیات حاصل نہیں، لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور جو اسکولوں میں جا بھی رہے ہیں ان کو معیاری تعلیم میسر نہیں ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو ان مسائل کو حل کرنا جانتی ہے۔
*شعبہ نشرو اشاعت*
*پاک سر زمین پارٹی*