Categories
خبریں

حفیظ الدین نے ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار

حفیظ الدین نے ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 23 دسمبر 2019

۔پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے رکن حفیظ الدین نے ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان اور معاشی حب ہے جو70فیصد ریونیو پیدا کرتاہے،گیس بندش کی وجہ سے تاجر اور صنعتکار طبقہ شدید متاثرہوا ہے جو کہ ملکی صنعتوں کے لیے نقصان دہ ہے جس کے باعث صنعتوں کو چلانا مشکل ہوجائے گا اور مشکلات سے دوچار صنعتوں کو مالکان بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی کے سبب تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور بالخصوص خواتین کے روز مرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ صبح اور شام میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی یے انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ ، پانی کی عدم فراہمی ، بے روزگاری سمیت دیگر بنیادی مسائل جھیل رہے ہیں اور اب شہر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی نے شہریوں کو مزید عذاب میں مبتلا کردیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہےانہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی طویل بندش کے باعث اور سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے، ٹرانسپورٹ غائب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے میں دشواری کا سامناہے، گیس سے چلنے والی سینکڑوں صنعتوں کا پہیہ بھی رک گیا ہے،ہزاروں مزدور بے ر وزگار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد گیس کی فراہمی کو ممکن بناتے ہوئے فوری اور متبادل انتظامات بروئے کار لائے۔