Categories
خبریں

نیشنل کونسل کے اراکینِ نے اساتذہ کے احتجاج پر واٹر کینن کی استعمال اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت

نیشنل کونسل کے اراکینِ نے اساتذہ کے احتجاج پر واٹر کینن کی استعمال اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 20 دسمبر 2019

پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے اراکینِ نے اساتذہ کے احتجاج پر واٹر کینن کی استعمال اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے ممبران پی ایس پی نیشنل کونسل مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کے سب سے اہم اور باعزت شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں،دنیا بھر میں انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر پاکستان میں تعلیم یافتہ اساتزہ کو سندھ حکومت سڑکوں پر گھسیٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت احتجاجی اساتذہ کے مطالبات ماننے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں میں گھوسٹ اساتزہ عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے جائز حق کے لیے آواز بلند کرنے والوں پر تشدد کرنا افسوسناک یے،سندھ پولیس فوری زیر حراست احتجاجی اساتذہ کو رہا کرے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ وہ کیا کہ حراست میں لیے گئے اساتذہ کو فوری رہا کرے اور اساتذہ کے جائز مطالبات کو منظور کیا جائے