Categories
خبریں

مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی اسپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،

مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی اسپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 3 دسمبر 2019

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی اسپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان ہاؤس میں معذورین کے عالمی دن کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ معذورین ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معزور افراد ہمارے معاشرے کا ایک حصہ ان کے حقوق بھی اتنے ہی ہیں جتنے دوسرے عام انسانوں کے ہیں ، انہوں نے کہا کہ معزور افراد کے ساتھ محبت و شفقت کے ساتھ پیش آنا چاہیے، ہمارے حکمران عام انسانوں کے لئے کچھ نہیں کر رہےہیں تو آپ اسپشل افراد کے لئے کیا کریں گے۔ آپ لوگوں کو اپنے حقوق کے خود اٹھنا پڑے گا اور ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے، انہو ں نے مزید کہاکہ نظریاتی اختلافات کو دشمنی میں نہ بدلو، ہم دعوت دینے والا کام کررہے ہیں یہ آپ سب کی جگہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہارنے کے بعد بھی مضبوط ترین جماعت ہے جو جیتے ان کی جانے کی باری یے۔اس موقع پر نیشنل کونسل کے ارکان شمشاد صدیقی، حفیظ الدین دیگر زمہ داران بھی موجود تھے