Categories
خبریں

صوفیہء سعید نے کراچی کے علاقے ڈیفنس سے دعا نثار منگی کے اغواء پر تشویش کا اظہار

صوفیہء سعید نے کراچی کے علاقے ڈیفنس سے دعا نثار منگی کے اغواء پر تشویش کا اظہار

Homepage

*مورخہ 2 دسمبر 2019*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کی ممبر نیشنل کونسل صوفیہء سعید نے کراچی کے علاقے ڈیفنس سے دعا نثار منگی کے اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی میں اس کیس کے حوالے سے سخت تشویش پائی جاتی ہے جس میں کار سواروں نے پیدل چلتی لڑکی کو اغوا کر کے ساتھ موجود لڑکے کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔ پولیس 2 روز گزر جانے کے بعد تاحال مغوی لڑکی کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔ بے تحاشہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود المناک بات یہ ہے کہ مجرم اب تک قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔ پی ایس پی کی رہنما صوفیاء سعید نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ واقع کا سختی سے نوٹس لے کر لڑکی کو جلد ازجلد بازیاب کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں نیز واقع میں ملوث مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے واقع میں زخمی لڑکے جلد ازجلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔