Categories
خبریں

وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ڈینگی کے مریضوں کے غلط اعداد و شمار پیش کررہی ہیں آسیہ اسحاق

وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ڈینگی کے مریضوں کے غلط اعداد و شمار پیش کررہی ہیں آسیہ اسحاق

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 25 نومبر 2019

پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ڈینگی کے مریضوں کے غلط اعداد و شمار پیش کررہی ہیں۔ بلخصوص کراچی میں ڈینگی کے لاکھوں مریض موجود ہیں جو غربت کی وجہ سے ہسپتال نہیں پہنچ سکتے۔ ڈینگی کے مریضوں کو پلیٹیلٹس کی شدید کمی کا سامنا ہوتا ہے جسکی وجہ سے پلیٹیلٹس کے میگا پیک کی اشد ضرورت پڑتی ہے، اسوقت ایک میگا پیک 26 ہزار روپے مالیت کا ہے جو غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے دورِ حکومت میں میگا پیک اہسپتالوں میں مفت فراہم کیا جاتا تھا۔ آسیہ اسحاق نے مرکزی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں ہوشرباء اضافہ مچھر مار اسپرے نا کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ روٹی، روزگار، کاروبار کی بندش اور مہنگائی کی سونامی، حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا تو دور کی بات ہے بیمار پڑے لوگوں کا علاج بھی نہیں کرسکتے ،عوام جو پہلے ہے مہنگائی کے بوجھ تلے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور ہوچکی ہے اب حکومت کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کو اتنا مہنگا کردیا گیا ہے کہ غریب آدمی علاج نہیں کرواسکتا، آسیہ اسحاق نے سوال کیا کہ کیا حکومت غربت کا خاتمہ غریبوں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر کرنا چاہتی ہے؟ آسیہ اسحاق نے مزید کہا کہ گیارہ سال اقتدار کے مزے لوٹنے والی پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ لوگ مچھر اور کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے پاس پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ پی ایس پی کی قیادت باکردار، باصلاحیت اور محنتی ہے،انشاءاللہ پی ایس پی پاکستان سے تمام محرومیاں ختم کرکے دیکھائے گی۔