پاکستان کے 95 فیصد مسائل کے حل کا تعلق جدید، مضبوط اور مربوط بلدیاتی نظام سے جڑا ہے، دنیا جانتی ہے کہ ہمارے ہی پاس وہ کردار، اہلیت اور تجربہ ہے جو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرے گا۔ مصطفی کمال
November 23, 2019
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 23 نومبر 2019
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاک سر زمین پارٹی ہی پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے کیونکہ پاکستان کے 95 فیصد مسائل کے حل کا تعلق جدید، مضبوط اور مربوط بلدیاتی نظام سے جڑا ہے، دنیا جانتی ہے کہ ہمارے ہی پاس وہ کردار، اہلیت اور تجربہ ہے جو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ایس پی میں لسانی، مذہبی، قومیت یا خاندان کی بنیاد پر سیاست نہیں ہوتی اسی لئے آج پی ایس پی کراچی سے نکل کر پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے. مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے نوجوان لاپتہ ہورہے تھے، لوگ شہداء قبرستان جارے تھے، ہم جب تین مارچ 2016 کو آئے تو اس وقت شہر میں سچ بولنے کی سب سے چھوٹی سزا موت تھی اس وقت ہم آئیں ہم نے قوم کو آواز لگائی،اور ہم نے الطاف حسین کے خلاف بغاوت کی ہے غداری نہیں کی غداری انہوں نے کی جہنوں نے ایک رات میں ایم کیو ایم پاکستان بنائی ہم نے ظلم کے نظام کے خلاف بغاوت کی انہوں نے کہا کہ کراچی تین سو ارب خرچ کئے کوئی ہم پر تین روپے چوری کا الزام نہیں لگا سکتا ،اب حال یہ ہوچکا ہے کہ یہاں معصوم بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں، ڈینگی بے قابو ہوچکا ہے، کچرے اور گندے پانی کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پھیل چکی ہیں لیکن کوئی بچانے والہ نہیں۔