اسحاق نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہونے پر گہری تشویش کا اظہار
November 17, 2019
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 17 نومبر 2019
پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیر صحت عزرا پیچو کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے عوام پہلے ہی بے شمار مسائل میں گھرے ہوئے ہیں اور اب کتوں کی بہتات کے باعث جان کو لاحق خطرات سے بھی سخت ازیت کا شکار ہیں ،جو حکومت عوام کو کتوں سے بھی تحفظ فراہم نہیں کر سکتے وہ کیا عوام کوریلیف فراہم کر سکے گے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کی اپنی رپورٹ اور اعدادوشمار کے مطابق رواں سال سگ گزیدگی کے ایک لاکھ 87 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے اور مرنے والوں کی تعداد 23 ہے ،رپورٹ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہونا چاہیے لیکن صورتحال یہ ہے کہ صوبائی وزیر صحت اور بہبود آبادی کی جانب سے ان واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے بجائے عوام کو کتوں سے دور رہنے اور تنگ نہ کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جو متاثرہ افراد اور خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو صحت اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن اس کے برعکس سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ریبز ویکسین نہ ہونے اور فوری طبی امداد و علاج معالجے کی بہتر سہولیات نہ ہونے کے باعث مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے حقوق سلب کیئے ہوئے ہیں۔ سندھ میں کانگو وائرس، ایڈز، نگلیریا، ڈینگی اور دیگر جان لیوا موذی امراض پھیلے ہوئے ہیں مزید اب کتے بھی دندناتے پھر رہے ہیں لیکن اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود اسپتالوں کی حالت زارہے
سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ بھر میں سگ گزیدگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرے۔