ناکام معاشی پالیسی کے باعث ناقابلِ برداشت مہنگائی نے عوام سے زندہ رہنے کا حق تک چھین لیا ہے، مصطفی کمال
November 14, 2019
پاک سر زمین پارٹی
مؤرخہ 14 نومبر 2019
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جو عوام سے وعدے کئے تھے اسے پورا کرنا تو دور کی بات بلکہ شروع کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، ناکام معاشی پالیسی کے باعث ناقابلِ برداشت مہنگائی نے عوام سے زندہ رہنے کا حق تک چھین لیا ہے، عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئی ہیں ملک نازک دور سے گزرا رہا ہے اور ملک کی معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی تمام ڈسٹرکٹ ٹاؤن کے انچارجز سے پاکستان ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس کے موقع پر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین دیگر مرکزی رہنماء بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے لئے بھر پور آواز اٹھا رہی ہے اور صرف عوام کے مسائل نہیں بتا رہی بلکہ ان کا حل بھی بتا رہی ہے۔سندھ میں لگاتار تیسری حکومت ہونے کے باوجود کراچی سمیت پورا سندھ تباہی اور بربادی کی داستان پیش کررہا ہے۔یہاں لوگ کتوں کے کاٹنے سے مر رہے ہیں، لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، تھر میں آج بھی پانی اور خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے اموات جاری ہیں، ایڈز اور ڈینگی نے ہزاروں زندگیاں نگل لیں، اسپتال تباہ حال ہیں۔ بچی ہوئی نسل کو تعلیم کی سہولیات حاصل نہیں، لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور جو اسکولوں میں جا بھی رہے ہیں ان کو معیاری تعلیم میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی ہی پاکستان کو معاشی بحران سے نکل سکتی ہے کیونکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر رہی ہی۔ مصطفیٰ کمال نے تمام زمہ داران کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے اپنے رابطے کو مزید مضبوط بنائیں،انہیں پی ایس پی کے منشور سے آگاہ کرے اور اُنہیں بتائیں کہ آپ کے پاس پی ایس پی سے بہتر کوئی آپشن موجود نہیں ہے اگر آپ نے بلدیاتی انتخابات میں پی ایس پی کو موقع دیا تو پی ایس پی کراچی کو پھر ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں کھڑا کر دے گی۔