اشفاق منگی نے پاک سر زمین پارٹی کا منشور اور اسکی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے،
November 14, 2019
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 14 نومبر 2019
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی نے پاک سر زمین پارٹی کا منشور اور اسکی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے، ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور تمام مذاہب رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جگہ جمع کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 28 بن قاسم ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر میں منعقدہ ورکرز اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اس موقع پر پیپلز پارٹی کی پوری کمیٹی نے شمولیت بھی اختیار کی۔ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر اور نیشنل کونسل کے رکن آصف حسنین، نیشنل کونسل کے رکن آفاق جمال نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کا منشور کراچی کی ترقی اور ملک میں خوشحالی کا باعث بنے گا،ہم اپنی دعوت کا کام جاری رکھے گی انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی سے مشروط ہے ۔