شمشاد علی صدیقی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کےے حملے پر گہری تشویش کا اظہار ک
November 12, 2019
*مورخہ 12 نومبر 2019*
(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما و صدر اوور سیز شمشاد علی صدیقی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کےے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے عوام کو ٹڈی دل کو کھانے کے مشورے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت لگاتار 3 صوبائی حکومتوں کے باوجود لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔ حکومت کی غفلت سے سندھ اپنے دارالخلافہ کراچی سمیت تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے، حکومت کی جانب سے ان حالات میں اس قسم کے غیر سنجیدہ بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔ کراچی کی عوام کو صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹڈی دل ہی نہیں بلکہ ڈینگی اور دیگر موذی امراض لاحق ہو چکے ہیں۔ عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے حکومت کو فوری طور پر اسپرے مہم کا آغاز اور صفائی ستھرائی کا موثر نظام بنانا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اس قسم کے بیانات کا نوٹس لیں اور حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی سرزنش کریں، پیپلز پارٹی کو کراچی سے مینڈیٹ نہ ملنے کا غصہ یہاں کی عوام کو لاوارث چھوڑ کر نکالنا کسی صورت درست عمل نہیں ہوگا۔