Categories
خبریں

مصطفیٰ کمال نے رحیم یار خان میں ٹرین کے اندوہناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مصطفیٰ کمال نے رحیم یار خان میں ٹرین کے اندوہناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

Homepage

*مورخہ 31 اکتوبر 2019*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے رحیم یار خان میں ٹرین کے اندوہناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال بھر میں ٹرین کے کئی حادثات کا رونما ہونا تشویشناک ہے۔ اس حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان پے درپے واقعات کا نوٹس لے اور غفلت کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دے۔ سید مصطفیٰ کمال نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے بھی واقعے کی تحقیقات کا حتمی نتیجہ آنے تک استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی اور حکومتی سطح پر فوری طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا نیز شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

*شعبہ نشرو اشاعت*
*پاک سر زمین پارٹی*