ارشد وہرا نے کہا ہے کہ کراچی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کا کچرا اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے
October 31, 2019
*مورخہ 31 اکتوبر 2019*
(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ کراچی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کا کچرا اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔ کچرے کے باعث شہر میں بے تحاشہ مسائل اور بیماریوں کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سندھ حکومت خود بھی چائینیز کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے۔ اس اہم ترین مسئلے پر عوامی مفاد کے بر عکس تمام بلدیاتی نمائندوں بالخصوص ڈسٹرکٹس کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ حکومت کو چائینیز کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے انکی ضمانتیں ضبط کر کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ مکمل طور پر تحلیل کرنا چاہیے تاکہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس کام نہ کرنے کی کوئی حجت باقی نہ رہے، وہ اپنے فرائض انجام دینے پر مجبور ہوں اور عوام کو صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں۔